ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کا نوجوان سڑک حادثے میں فوت

بھٹکل کا نوجوان سڑک حادثے میں فوت

Sat, 20 Jan 2024 20:14:21    S.O. News Service

بھٹکل 20 جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل مدینہ کالونی، محی الدین اسٹریٹ کا ایک نوجوان جس کی شناخت  محمد شازب ابن اُپنّی شبّر (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے، اُپنّی میں ہوئے سڑک حادثہ میں انتقال کرگیا۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شازب اپنے والد کے گھر  ہوناور  کے قصبہ   اُپنّی  سے بذریعہ بائک  بھٹکل آرہا تھا کہ  اُپنّی اور ہوناور کے درمیان ہی   اس کی تیز رفتار بائک ایک کار سے ٹکرا گئی۔  حادثہ سنیچر دوپہر قریب  ڈیڑھ  بجے پیش آیا۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی شاذب کو فوری منی پال اسپتال  لے جایا گیا، مگر شام ہوتے ہوتے اسپتال میں ہی اس کی موت  واقع ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ بائک پر شاذب کے  ساتھ اس کا چچیرا بھائی بھی تھا،  حادثے میں اُسے معمولی چوٹ لگی ہیں،  اور وہ محفوظ ہے۔

منی پال سے میت شام   قریب  پونے  آٹھ   بجے  بھٹکل  محی الدین اسٹریٹ میں واقع اس کی ماں کے  گھر  پہنچی، جہاں کچھ دیر تک مقامی لوگوں کو آخری دیدار کے لئے رکھنے کے بعد  میت کو ہوناور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت   اُس کے  والد کے گھر   لے جائی جائے گی۔  گھروالوں نے بتایا کہ اُپنّی میں ہی  اس کی تدفین عمل میں آئے گی۔


Share: